سی ٹی ڈی کی کارروائی،بہاولنگرسے کالعدم تنظیم کا کارندہ گرفتار

سی ٹی ڈی کی کارروائی،بہاولنگرسے کالعدم تنظیم کا کارندہ گرفتار

  

بہاولنگر(راؤ دلشاد احمد نوید)بہاولنگر ایک بہت بڑی دہشت گر دی سے بچ گیا۔ سی ٹی ڈی پولیس کی بر وقت کارروائی ، مبینہ دہشت گر د گرفتار، دہشت گرد کے قبضہ سے بھاری مقدار میں ہینڈ گرنیڈ اور اسلحہ بر آمد۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس کی بر وقت کارروائی کی بناپر ڈی پی او آفس کے عقب میں موجود پرانے لاری اڈاہ کے قریب سے ایک مبینہ دہشت گر د گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار ہونیوالے ملزم کا تعلق کا لعدم جماعت سے ہے اور ملزم اسرار بشیر لاہور کا رہائشی ہے جس کو ہینڈ گر نیڈ اور اسلحہ بھر ے بیگ سمیت گرفتار کیا گیا ہے ۔ سی ٹی ڈی پولیس کی بر وقت کارروائی کی وجہ سے بہاولنگر ایک بہت بڑی دہشت گر دی سے بچ گیا ہے۔ گرفتار ملزم کو نا معلوم جگہ پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -