حلقہ پی پی7 ضمنی ایکشن ، ن لیگ ، پی ٹی آئی ، پیپلز پارٹی کے امیدواروں میں جوڑ پڑنے کا امکان

حلقہ پی پی7 ضمنی ایکشن ، ن لیگ ، پی ٹی آئی ، پیپلز پارٹی کے امیدواروں میں جوڑ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 راولپنڈی(سید گلزار ساقی سے) وفاقی وزیر داخلہ کے قومی اسمبلی کے حلقہ کے ایم پی اے کی خالی نشست پر پیپلز پارٹی،مسلم لیگ(ن) اور تحریک انصاف میں مقابلہ ہو گا ، پیپلز پارٹی کے چوہدری کامران علی خان جبکہ پی ٹی آئی کے مرحوم ایم پی اے صدیق خان کا بیٹا اور مسلم لیگ(ن) کے راہنما عمر فاروق کے بھتیجے متوقع امیدوار ہیں،تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے آبائی انتخابی حلقے این اے53اور پی پی7سے 2013کے انتخابات میں تحریک انصاف کے کے غلام سرور خان اور ان کے بھائی صدیق خان نے مسلم لیگ(ن) کے چوہدری نثار علی خان کو شکست دیکر اس حلقہ میں کامیابی حاصل کی تھی 2013میں منتخب ہونے والے تحریک انصاف کے ایم پی اے صدیق خان جو وفات پا گئے ہیں ان کی خالی والی نشست پی پی 7پر آنے والے دنوں میں ضمنی انتخابات ہونے متوقع ہیں آئندہ ضمنی انتخابات مٰن تحریک انصاف کے غلام سرور خان اپنے بھتیجے صدیق خان مرحوم کے بیٹے کو میدان میں لا رہے ہیں جبکہ مسلم لیگ(ن) کی طرف سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی طرف سے تاحال کسی امیدوار کا اعلان تو نہیں کیا گیا لیکن حلقہ میں مسلم لیگ(ن) کی طرف سے ورکرز اور عوام میں چوہدری نثار علی خان کے معتمد خاص سابق ایم پی اے عمر فاروق کے خاندان کے نوجوان کو لانے کی افواہیں چل رہ ہیں لیکن مسلم لیگ(ن) کے امیدوار کا فیصلہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان خود کرینگے ،ادھر پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے چکری کے معروف خاندان سابق ایم پی اے ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھیوں میں رہنے والے چوہدری اسلم خان کے بیٹے سابق ایم پی اے چوہدری کامران علی خان جو پہلے بھی پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے میدان میں آچکے ہیں ضمنی انتخاب کی،ضمنی الیکشن کی تاریخ کا اعلان تو نہیں اعلان ہونے قبل ہی تحریک انصاف ،ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے بھر پور انتخابی مہم شروع کر رکھی ہے ، پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے بھی چوہدری کامران علی خان کے جلسوں میں شرکت کرنے کا اعلان کر رکھا ہے ، چوہدری نثار علی خان کا انتخابی حلقہ ہونے کی وجہ سے اس ضمنی الیکشن کو خاص اہمیت دی جا رہی ہے۔

ضمنی الیکشن،