کسٹم ایکٹ کا نفاذ ، امیر مقام کی قیادت میں وفد کی گورنر اقبال جھگڑا سے ملاقات

کسٹم ایکٹ کا نفاذ ، امیر مقام کی قیادت میں وفد کی گورنر اقبال جھگڑا سے ملاقات

  

 پشاور( پاکستان نیوز)وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کی قیادت میں گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا سے ملاکنڈڈویژن میں کسٹم ایکٹ نفاذکے خاتمے کے حوالے وفدکی ملاقات۔انجینئرامیرمقام نے گورنرخیبرپختونخواکو ملاکنڈڈویژن میں کسٹم ایکٹ نفاذپرعوام کے تشویش اورتحفظات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ PML-Nکوملاکنڈڈویژن میں کسٹم ایکٹ کسی صورت قابل قبول نہیں تاہم مذکورہ ایکٹ کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کی بیخ کنی میں ملاکنڈڈویژن کے عوام نے فقیدالمثال قربانیاں دی ہیں علاوہ ازیںآئے روزقدرتی آفات سیلاب اورزلزلہ سے یہ علاقہ مزیدپسماندہ ہوگیاہے۔اس تفصیلی میٹنگ میں ملاکنڈڈویژن کے تمام ضلعوں کی نمائندگی کی گئی تمام نے کسٹم ایکٹ پرتحفظات کااظہارکیااورگورنر خیبرپختونخواپرواضح کردیاگیاکہ کسٹم ایک کانفاذ کسی صورت قابل قبول نہیں مذکوہ ایکٹ ماننے کیلئے تیارنہیں۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کسی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔گورنرخیبرپختونخوانے انجینئرامیرمقام کی قیادت میںآئے وفدکی یقین دہانی کرائی کہ ملاکنڈڈویژن عوام کے تحفظات میں اورانجینئرامیرمقام وزیراعظم تک پہنچائیں گے اورآپکی بھرپورنمائندگی کرینگے۔اس موقع پرMPAمحمدرشادخان،ضلع ناظم سوات محمدعلی شاہ،تحصیل ناظم الپوری محمدطاہرخان،دیراپرسے مسلم لیگی رہنماملک جہانزیب اورنثاروردک،ضلعی صدربونیرسرزمین خان جنرل سیکرٹری شاہ بخت روان خان، ضلعی صدرسوات قیموس خان نائب صدرقوی خان،ضلعی صدر شانگلہ انتخاب عالم جنرل سیکرٹری بخت عالم،ضلعی صدرملاکنڈایصال خان،سجادخان اورگل زمان،ضلعی صدردیرلوئرملک بہرام خان ،جاویدتاجک اورسیدغنی،چترال سیدسعید احمد خان، فضل الرحیم اورصفت زرین سمیت ملاکنڈڈویژن سے تعلق رکھنے والے دیگر مسلم لیگی رہنمابھی موجودتھے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -