پاکستان اور بھارت میں کشمیر کے مسئلے پر نیو کلیئر جنگ کا کوئی خطرہ نہیں زرداری

پاکستان اور بھارت میں کشمیر کے مسئلے پر نیو کلیئر جنگ کا کوئی خطرہ نہیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 دبئی (آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں کشمیر کے مسئلے پر نیوکلیئر جنگ کا کوئی خطرہ نہیں ہے، ایٹمی ہتھیار جارحیت کے مقصد کیلئے نہیں اور نہ ہی کوئی انہیں استعمال کرسکتا ہے، آپ ایٹمی ہتھیار رکھ سکتے ہیں، انہیں مزید بہتر بناسکتے ہیں اور آپ ان کی تصاویر بھی دکھا سکتے ہیں لیکن یہ کوئی مذاق نہیں ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے اپنے ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ پاکستان اور بھارت میں کشمیر کے مسئلے پر نیوکلیئر جنگ کا خطرہ ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے موجودہ حالات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بہت سے کشمیری اقامت پذیر ہیں حتیٰ کہ ہمارے وزیر اعظم بھی کشمیری النسل ہیں،یہ درست وقت ہے کہ دنیا ایک دوسرے پر انگلیاں اٹھانے کی بجائے اس اہم مسئلے پر بیٹھے اور اس مسئلے کا مستقل حل تلاش کرے۔پاناما پیپرز کے حوالے سے آصف علی زرداری نے کہا کہ ہماری پارٹی نے اس معاملے پر کڑی تنقید کی ہے۔ عمران خان کے پاناما پیپرز پر موقف پر زرداری نے کہا کہ ان کی پارٹی کی حکومت نے ایک ایسے مدرسے کو 30 کروڑ روپے کی امداد دی ہے جس کے طالبان کے ساتھ تعلقات ہیں۔

زرداری