خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی کی مجلس قائمہ برائے صحت کا اجلاس

خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی کی مجلس قائمہ برائے صحت کا اجلاس

  

پشاور( پاکستان نیوز)خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی کی مجلس قائمہ برائے صحت کا ایک اجلاس کمیٹی کے چیئرمین اور رکن صوبائی اسمبلی محمود جان کی زیر صدارت پشاور میں منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بٹگرام کی طرف سے میڈیکل ٹیکنیشنزکی تقرری کے معاملہ پر حلقہ ایم پی اے شاہ حسین کی تحریک پر غور و خوض کیا گیا۔اجلاس میں صوبائی وزیر صحت شہرام خان تراکئی،ایم پی ایز بیگم آمنہ سردار،محمود احمد خان،میاں ضیاء الرحمن،شاہ فیصل،جمشید خان اور ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ صحت نے شرکت کی۔ڈی ایچ او بٹگرام نے شرکائے اجلاس کو ان بھرتیوں کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس کے اختتام کے بعد کمیٹی کے ارکان نے ورسک روڈ پر واقع پشاور میڈیکل کالج کا دورہ کیا جہاں ڈین ڈاکٹرریاضت الحق نے انہیں 2002 میں قائم ہونے والے پشاور میڈیکل کالج میں دستیاب علاج معالجہ کی سہولتوں ،تدریسی اور انتظامی شعبہ کی صلاحیتوں اور عالمی ادارہ صحتWHOکیساتھ ان کی مربوط سرگرمیوں اور افعال کے بارے میں بریفنگ دی۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -