اسلامی مرکز کو سینما ہال میں تبدیل کرنے سے کیس کی سماعت ملتوی

اسلامی مرکز کو سینما ہال میں تبدیل کرنے سے کیس کی سماعت ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ آف پاکستان نے کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں واقع اسلامی مرکز کو سینما ہال اور تھیٹر میں تبدیل کرنے کے حوالے سے کیس کی سماعت وکیل کی عدم موجودگی کے باعث ملتوی کردی ہے ۔جمعرات سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اسلامی مرکز کو سینما ہال اور تھیٹر میں تبدیل کرنے کے معاملے کی سماعت ہوئی ۔عدالت عظمیٰ نے جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کے خط پر ازخود نوٹس لیا تھا ۔وکیل کی عدم موجودگی کے باعث جمعرات کو کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی ہے ۔عدالت نے احکامات جاری کیے کہ آئندہ ہفتے ہرصورت میں کیس کی سماعت ہوگی،وکیل چھٹیوں پرہیں تومتبادل انتظام کریں۔