کراچی: گودام میں آگ لگنے سے قیمتی سامان جل کر راکھ

کراچی: گودام میں آگ لگنے سے قیمتی سامان جل کر راکھ

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے گلشن معمار جنجال گوٹھ کے قریب لکڑی کی پیٹی بنانے والے گودام میں لگنے والی آگ پر 4 گھنٹے بعد قابو پا لا گیا ، علاقہ مکینوں کے مطابق فائر بریگیڈ روایتی تاخیر سے پہنچی جس کی وجہ سے گودام میں رکھا قیمتی سامان جل کر راکھ ہو گیا ۔سپرہائی وے جنجال گوٹھ کے قریب لکڑی کی پیٹی بنانے والے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، دھوئیں کے کالے بادل دیکھ کر علاقہ مکینوں نے فائر بریگیڈ کو طلب کیا ۔ علاقہ مکینوں کے مطابق فائر بریگیڈ کی گاڑیاں تاخیر سے پہنچی جس کے باعث آگ نے شدت اختیار کر لی ۔ فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیوں نے 4 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا ۔ آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ تاہم گودام مالکان کا قیمتی سامان جل کر راکھ ہو گیا ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -