ینگ لیڈرز کانفرنس ، ہیپاٹائٹس سے روک تھام پر توجہ مرکوز

ینگ لیڈرز کانفرنس ، ہیپاٹائٹس سے روک تھام پر توجہ مرکوز

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)15ویں ینگ لیڈرز کانفرنس کے تیسرے روز کی تھیم 145Boulevard- Emerging Markets146 تھی جس کی سربراہی ڈے چیمپئن اور اسکول آف لیڈر شپ کے سی ای او عمیر جالیا والا نے کی ۔یہ پروگرام شرکاء میں پوشیدہ صلاحیتوں کے اعتبار سے شعبوں کے انتخاب اور مواقعوں کے حصول کے اعتبار سے ڈیزائن کیا گیا تھا ۔ہیپا ٹائٹس سے روک تھام کے حوالے سے عالمی دن کی مناسبت سے شرکاء نے ہلٹن فارما کے نمائندگان کو کانفرنس میں خوش آمدید کہا جہاں شرکاء کو ہپا ٹائٹس سے بچاؤ اور حفاظتی تدابیر سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی،اس موقع پر ایک واک کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں شرکا ء نے ہیپا ٹائٹس کی روک تھام سے متعلق خصوصی طور پر تیار کئے گئے پوسٹرز کا بھی ڈسپلے کیا ۔کانفرنس کے دوسرے روز ڈے چیمپئن کی جانب سے انٹر پرینیور شپ اور اقدامات کے حوالے سے معلومات سے بھرپور ایک سیشن کا بھی انعقاد کیا گیا ،اس سیشن کا مقصد ابھرتے ہوئے مواقعوں کی دریافت اور ان مواقعوں سے استفادہ اٹھانے کیلئے شرکاء کو ترغیب فراہم کرنا تھا اور انہیں یہ باور کرانا تھا کہ روایتی تعلیم اور روایتی کیریئر کے شعبوں سے ہٹ کر نئی منازل کے انتخاب پر توجہ مرکوز رکھیں۔صبا گل،انیس حسین،علی انصاری ،جنید اقبال اور عرفان پردیسی سمیت ان تمام انٹر پرینیورز نے 145Caf233 Opportunities146 سیگمنٹ میں شرکاء کو اپنی اپنی کامیابیوں اور تجربات سے آگاہ کیا ،اس کے بعد کامران رضوی نے ای بی ایم کے تعاون سے منعقدہ کیپیسٹی بلڈنگ سیشن دی لیجینڈ لیڈز کا اسٹیج سنبھالا جس کے بعد متعلقہ شعبوں کے ماہرین کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل انٹر پرینیور اور ایکٹیوسٹ فیصل کپاڈیہ ،اسکول آف لیڈر شپ کے سی ای او و ٹرینر عمیر جالیا والا اور انوسٹمنٹ گرو میر محمد علی خان کے ہمراہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا تھا ۔ کانفرنس کے تیسرے روز کا اختتام ڈنر اور goal-envisioning and goal-setting سیشن پر ہوا ،ینگ لیڈرز کانفرنس ڈریم ورلڈ ریزورٹ کراچی میں31جولائی کو اختتام پذیر ہوگی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -