چکوال،10سال سے گلہڑ کے موذی مرض میں مبتلا مریضہ کاکامیاب آپریشن

چکوال،10سال سے گلہڑ کے موذی مرض میں مبتلا مریضہ کاکامیاب آپریشن

  

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) منہالہ چکوال کی چالیس سالہ خاتون مریضہ غلام کبرا عرصہ دس سال سے گلہڑ کے موذی مرض میں مبتلا تھی ۔ مسلسل علاج معالجہ کے باوجود کوئی افاقہ نہ ہو رہا تھا ۔ جمعرات کے روز سرجن ڈاکٹر اقرار حسین شاہ نے ڈاکٹر عمران ثاقب اور سرجیکل ٹیم کے ہمراہ ایک طویل آپریشن کے بعد نکال دیا ۔ یہ آپریشن ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال کے نئے آپریشن تھیٹر میں ہوا ۔ ڈاکٹر علی عمار نے بے ہوشی کے فرائض انجام دیئے ، آپریشن کے بعد غدود کا لیبارٹری معائنہ کرایا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال میں اگست کے پہلے ہفتے سے لیپر اسکوپک سرجری کا آغاز کیا جائے گا ۔ قائد اعظم میڈیکل کالج میں شعبہ سرجری کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال اس سرجری کا باقاعدہ آغاز کریں گے ۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال پنجاب کا پہلا ہسپتال ہو گا ۔ جہاں اس جدید طرز کی سرجری کا آغاز ہو گا ۔ ڈی سی او چکوال محمود جاوید بھٹی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال کی حالت زار بہتر کرنے کیلئے تقریباً ہر روز دورہ کررہے ہیں۔ جس سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال میں عوام کو طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی ہو رہی ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -