نئے ڈسٹرکٹ و سیشن جج چکوال مشتاق احمد تارڑ نے چارج سنبھال لیا

نئے ڈسٹرکٹ و سیشن جج چکوال مشتاق احمد تارڑ نے چارج سنبھال لیا

  

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع چکوال کے نئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مشتاق احمد تارڑ نے چارج سنبھال کرکام شروع کر دیا ہے۔ جبکہ ان کے پیش رو پرویز اسماعیل جوئیہ کو او ایس ڈی بنا کر لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تاہم گزشتہ دنوں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سمیت تین جج صاحبان کے بھی تبادلے عمل میں لائے گئے تھے ان کی جگہ پر کوئی تعیناتی نہیں کی گئی۔ یکم اگست سے ماتحت عدالتوں میں ایک ماہ کی چھٹیاں ہو رہی ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -