صوابی ،کاشتکاروں کا پی ٹی سی چھوٹا لاہور کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

صوابی ،کاشتکاروں کا پی ٹی سی چھوٹا لاہور کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

  

صوابی(بیورورپورٹ)ضلع صوابی کے تمباکو کے کاشتکاروں نے سواتی اور سیاہ اقسام کی تمباکو کے خریداری انتہائی کم مقدار میں کرنے اور مجموعی طور پر کم ریٹ پر تمباکو کی خریداری کے خلاف پاکستان ٹوبیکو کمپنی چھوٹا لاہور کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کر کے صوابی جہانگیرہ روڈ کو بطور احتجاج بند کر دیا جب کہ موقع پر آنے والے خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے تمباکو کے کاشتکاروں کے بنیادی مسائل حل کرنے کے لئے آج جمعہ کے روز ڈی سی صوابی کے دفتر میں پاکستان ٹوبیکو بورڈ ، ٹو بیکو کمپنیوں کی نمائندوں اور کاشتکار تنظیموں کے نمائندوں کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح علاقہ کے کاشتکاروں نے احتجاجی مظاہرہ کر کے صوابی جہانگیرہ روڈ بند کر دیا اس موقع پر کاشتکار تنظیموں کے نمائندوں چیر مین حمید ، سابق ایم پی اے سر دار علی ، کاشتکار کوارڈنیشن کونسل کے صوبائی جنرل سیکرٹری لیاقت یوسفزئی ، محمد علی ڈاگی وال ، ذالفقار ، ضلعی کونسلر زاہد خان اور تحصیل کونسلر شہاب خان نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں واقع تمام ٹوبیکو کمپنیاں تمباکو کے کاشتکاروں سے نہ صرف انتہائی کم ریٹ پر تمباکو خرید رہی ہے بلکہ سواتی اور سیاہ اقسام کی تمباکو کی خریداری انتہائی کم مقدار میں کر رہی ہے جس کی وجہ سے تمباکو کے غریب کاشتکاران مالی طور پر مفلوج ہو رہے ہیں اگر حکومت اور پاکستان ٹوبیکو بورڈ نے کاشتکاران تمباکو کے استحصال کا سلسلہ بند نہ کیا تو صوبہ بھر میں احتجاجی تحریک کاآغاز کیا جائیگا سپیکر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر جو اس موقع پر پہنچے نے ڈی سی صوابی مطیع اللہ خان کو ہدایت کی کہ وہ آج جمعہ کی صبح اپنے دفتر میں پاکستان ٹوبیکو بورڈ ، ٹوبیکو کمپنیوں کے نمائندوں اور کاشتکار تنظیموں کے نمائندوں کا مشترکہ اجلاس طلب کر کے اس مسئلے کو حل کیا جائے سپیکر اسد قیصر نے اعلان کیا کہ غریب کاشتکاروں کے حقوق پر کسی قسم کی سودا بازی نہیں کی جائے گی اس کا ہر گز استحصال بر داشت نہیں کیا جائیگا کاشتکاران تمباکو کے بنیادی مسائل حل کر تے رہیں گے ٹوبیکو کمپنیاں کاسٹ آف پروڈکشن کی تناسب سے تمباکو کی خریداری کو یقینی بنائے #

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -