لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کے دوران اختلافات کا خاتمہ کردیا گیا

لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کے دوران اختلافات کا خاتمہ کردیا گیا

  

صوابی( بیورورپورٹ)اسسٹنٹ کمشنر لاہور ضلع صوابی سمیع اللہ خان وزیر اور عمائدین مانکی و تانو کے مابین بجلی کے لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کے دوران اے سی کو زخمی کرنے کے بعد پیدا ہونے والے اختلافات کا خاتمہ کر کے راضی نامہ کرایا گیا اس سلسلے میں سپیکر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر ، ڈی سی صوابی مطیع اللہ خان اور تحصیل کونسل لاہور کے ناظم سہیل خان تورڈھیر کی قیادت میں اصلاحی جر گہ و عمائدین مانکی و تانو کا جر گہ اے سی لاہور سمیع اللہ خان وزیر کے پاس پہنچا سپیکر اسد قیصر نے اس موقع پر کہا کہ ماہ رمضان کے دوران بجلی کے لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج کے خلاف مانکی اور تانو کے عوام نے احتجاج کیا تھا اس دوران بعض لوگوں کا پتھراؤ کر نے سے اے سی لاہور سمیع اللہ خان اور دیگر حکام زخمی ہو ئے تھے ہمیں اس واقعہ پر سخت صدمہ پہنچا تھا اور سرکاری حکام نے جس صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہم سب ان کے مشکور ہے انہوں نے انتظامیہ اور عمائدین کے مابین راضی نامے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دو فریق کے مابین راضی نامہ ہونے سے اللہ پاک ا س کا اجر و ثواب دیتا ہے اس موقع پر دونوں فریق کے مابین راضی نامہ کرایا گیا اور انتظامیہ نے جن لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے اس کا کیس نہ چلانے کا یقین دلایا تاہم عدالتی کارروائی راضی نامے کی رو سے مکمل ہو گی سپیکر اسد قیصر نے اے سی لاہور اور دیگر حکام کا شکریہ ادا کیا #

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -