میرپور،بیلی بٹھار قتل کیس میں تین سگے بھائیوں کوقیدوجرمانہ

میرپور،بیلی بٹھار قتل کیس میں تین سگے بھائیوں کوقیدوجرمانہ

  

میرپور(راجہ عرفان سے)ایڈیشنل سیشن کورٹ میرپور نے بیلی بٹھار مشہور قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا ،عدالت نے مقتول راجہ سرفراز کے قتل کے جرم میں تین سگے بھائیوں نصیر اکبر،جہانگیر اکبر،طارق اکبر اور کبیر کو 25،25سال قید کی سزا اور فی کس 3لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی،ایک مجرم ارشد کو 5سال سزا سنادی۔ایڈیشنل ضلعی فوجداری عدالت سیشن جج چوہدری محمد سجاد اور قاضی اویس احمد پر مشتمل تھے،سزا پانے والے چاروں مجرموں کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیاگیا جبکہ ایک مجرم پہلے ہی جیل سے عدالت میں لایا گیا تھا۔واضح رہے کہ مجرم نصیر اکبر جیل سے ضمانت پر رہائی کے دنوں میں پیپلزپارٹی کی جانب سے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور اور ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل میرپور بھی رہ چکے ہیں۔

قیدوجرمانہ

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -