پولیس کا کامران فاروقی اور عدنان کو حراست میں لینے کا فیصلہ

پولیس کا کامران فاروقی اور عدنان کو حراست میں لینے کا فیصلہ

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں ایم کیوایم کے رہنما وسیم اختر سے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ملیر رؤا انوارنے کہاہے کہ سانحہ 12مئی میں ملوث مزید افراد کیخلاف بھی کریک ڈاؤن ہو گا۔بارہ مئی 2007 کو کراچی میں رونما ہونے والے سانحہ کی تاخیر سے شروع ہونے والی تیز رفتار تحقیقات کی زد میں دو ارکان اسمبلی بھی آ گئے ہیں۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوارنے کہا کہ رکن سندھ اسمبلی کامران فاروقی اور عدنان کو حراست میں لیا جائے گا۔ دونوں ارکان اسمبلی سے سانحہ بارہ مئی کے حوالے سے تفتیش کی جائے گی۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق 12 مئی سانحہ میں ملوث مزید افراد کے خلاف کریک ڈاؤن بھی کیا جائے گا۔ رینجرز پہلے ہی ایم پی اے کامران فاروقی کی تلاش میں ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -