میمن ہسپتال کا خلاصہ شکاگو کانفرنس کیلئے منظور کرلیاگیا

میمن ہسپتال کا خلاصہ شکاگو کانفرنس کیلئے منظور کرلیاگیا

  

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) میمن میڈیکل انسٹیٹیوٹ ہسپتال کا مرتب کردہ خلاصہ جس کا موضوع’’ترقی پذیر ممالک کے ہسپتالوں میں کوالٹی کے پروجیکٹ سے عملے کی وابستگی بڑھانا‘‘ مریضوں کی خاص نگہداشت کیلئے منظور کرلیا گیا ہے۔ یہ کانفرنس اکتوبر 2016 میں شکاگو امریکہ میں منعقد کی جارہی ہے۔ جس میں مرتب کردہ خلاصہ کو مباحثے اور تقریروں میں شامل کرنے کا موقع دیا گیا ہے۔ Plantree ایک بین الاقوامی غیرمنافع بخش ادارہ ہے، جس کا مقصد طبی اداروں کے ساتھ مل کر مریضوں پر مرکوز نگہداشت کے بہترین طریقوں کو مسلسل اور فعال انداز میں عملدرآمد کروانے کے فروغ پر کام کرتے ہیں۔ اس کانفرنس میں شرکت کی دعوت ناصرف میمن ہسپتال کیلئے ایک اعزاز ہے بلکہ انتظامیہ، عملے اور مریضوں کے مابین فعال باہمی رابطے اور کارکردگی سے ہونے والی ممکنہ فوائد کے اس انوکھے خیال کو بین الاقوامی پلیٹ فارم پر پیش کرے گا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -