ویزہ اور ہاشو ہوٹلز کے درمیان سہولتیں فراہم کرنے پر معاہدہ

ویزہ اور ہاشو ہوٹلز کے درمیان سہولتیں فراہم کرنے پر معاہدہ

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ویزہ نے حال ہی میں ویزہ کارڈ ہولڈرز کو ہاشو ہوٹلز میں خصوصی مراعات دینے کیلئے ہاشو ہوٹلز کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت ویزہ کارڈ ہولڈرز، پرل کانٹی نینٹل اور میریٹ برانڈز کے ، ہاشو ہوٹلز 9 پریمیئر ہوٹلز میں رہائش اور کھانے پر خصوصی آفرز دی جائیں گی۔ ویزہ کے کنٹرہ منیجر برائے پاکستان اور افغانستان کامل خان نے کہا کہ ہم ویزہ کی جانب سے اپنے کارڈ ہولڈرز کو مختلف سہولیات کی فراہمی میں مسلسل عمل پیرا ہیں۔ ہاشو گروپ کے ساتھ کام کرتے ہوئے اپنے کارڈ ہولڈرز کیلئے ویزہ کارڈ کے تجربے کو مزید بہتر بنائیں گے تاکہ کسٹمرز کو ویزہ کارڈ کے محفوظ اور مؤثر استعمال کیلئے مزید سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ اس موقع پر ہاشو ہوٹلز کے چیف مارکیٹنگ آفیسر اینڈریو ایشمور نے کہا کہ ویزہ کے دنیا بھر میں موجود نیٹ ورکس کی بدلوت، ہاشو ہوٹلز کیلئے بہترین شراکت دار ثابت ہوسکتا ہے اور ہم آئندہ بھی ویزہ کارڈ ہولڈرز کو مزید منفرد سہولیات کی فراہمی کیلئے کام کرتے رہیں گے۔ اس کے علاوہ ہفتہ کے آخر میں آفر سے کسٹمرز ’’ایک کمرے کے ساتھ ایک کمرہ فری ‘‘ کی سہولت سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ جبکہ گولڈ کارڈ ہولڈرز کو پرل کانٹی نینٹل اور میریٹ ہوٹلز کے تمام ریسٹورنٹس پر مجموعی بل میں 15 فیصد رعایت دی جائے گی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -