والدین اپنے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں ،فضل قاسم

والدین اپنے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں ،فضل قاسم

  

پشاور(پاکستان نیوز)والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو زیور سے آراستہ کرکے ایک کار آمد شہری بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اُن کو اچھی اور مستند تعلیمی اداروں سے منسلک کرکے اعلیٰ تعلیم دلوا کر کل کا معمار قوم بنا کر ملک و قوم کی خدمت کرنے میں اپنا فرض ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار معروف ماہر تعلیم اور فلیکس انسٹی ٹیوٹ مردان کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر فضل قاسم نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ادارہ طلباء و طالبات ، نوجوانوں اور بچوں کو 7ماہ اسٹینڈرڈ انگلش، فارن لینگویج، تین ماہ انگلش فارن لینگویج ، پیشہ ورانہ ڈپلومہ، ایک سپوکن انگلش، تین ماہ سرٹیفیکیٹ، بچوں کے اسپیشل لینگویج کورس ، انگلش لینگویج ٹیچنگ کورس، IELTS، ایم اے انگلش ، این ٹی ایس اور جی آر کی انٹرنیشنل کورس مہیا کرتا ہے۔ اس وقت ہمارے ساتھ تقریباً چار سو سے زائد طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں جو کہ مختلف کورسز سے مستفید ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ انگلش زبان پر عبور حاصل کرنا موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ا نگریزی کے بغیر ہمارا معاشرہ نامکمل ہے لہٰذا والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوانے میں کوتاہی نہ کریں اور اُن کو اچھی اور معیاری تعلیمی اداروں میں داخل کروائیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -