بجلی چوری کے خلاف پسکوسرویلینس ٹیم کی صوبے کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں

بجلی چوری کے خلاف پسکوسرویلینس ٹیم کی صوبے کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں

  

پشاور( پاکستان نیوز)چیف ایگزیکٹیوپسکو انوارالحق یوسف زئی کی ہدایت پر بجلی کے ناجائز استعمال اور ڈائریکٹ کنڈوں کے خلاف صوبہ بھرمیں پسکو کی جاری مہم کے دوران پسکو سرویلنس ٹیم نے صوبہ کے مختلف مقامات میں کاروائی کی .تفصیلات کے مطابق پسکوسرویلینس واپڈا ہاؤس پشاور کی ٹیم نے پشاورسرکل میں چیکنگ کے دوران گلبہار سب ڈویژن کے علاقوں میں 10 بجلی چوروں کو پکڑ لیا جنہوں نے بجلی چوری کے لئے میٹروں کو ٹیمپرڈ کیا تھا. .اسی طرح چارسدہ ڈویژن کے اربن سب ڈویژن میں 45 بجلی چوروں کو پکڑ لیا گیا جس میں شہریار سروس سٹیشن249خان الیکٹرک سٹور249زیمکوکمپنی249پاک سرحد میوزک گروپ بھی شامل ہیں . اسی طرح مردان سرکل کے گدون سب ڈویژن میں بھی گرینڈ آپریشن کیا گیا جس کے دوران فہیم اینگروپلاسٹک انڈسٹری249عبدالرشید ماربل249یوسف پلاسٹک انڈسٹری249ریان پلاسٹک انڈسٹری249سرحدپیپرکون249گدون سروس سٹیشن249میربہادرفلور مشین سمیت 35 میٹرز پکڑے گئے ہیں جبکہ تین انڈسٹریل میٹرز سلو پائے گئے.اسی طرح سٹی ٹو سب ڈویژن مردان میں 4249بخشالی میں 5 249کینٹ میں 6249رستم میں 9 بجلی چوروں کو پکڑا گیا .جس میں الیاس خان فلورملز249عبدالغفور مارکیٹ249ہمیش گل جیولرز249نظیرشیرفلورملز249راجہان فلورمشین249نثارمحمد فلورمشین249حمادماربل249عزیز ماربل شامل ہیں.پسکو کی ٹیمیں بجلی کے ناجائز استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائی کررہی ہیں. بجلی کا ناجائز استعمال کرنے والے صارفین سے ان کے اپنے مفاد میں التماس ہے کہ وہ کنڈے فوری طورپر ہٹائیں اوربجلی کا ناجائز استعمال روک دیں ورنہ ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی.

مزید :

پشاورصفحہ آخر -