پبلک ہیلتھ انجینئر نگ ورکرز ویلفیئر یونین خیبر پختونخواکی صو بائی کا بینہ تحلیل

پبلک ہیلتھ انجینئر نگ ورکرز ویلفیئر یونین خیبر پختونخواکی صو بائی کا بینہ ...

  

بٹ خیلہ (بیورو رپورٹ)پبلک ہیلتھ انجینئر نگ ورکرز ویلفیئر یونین خیبر پختونخواکی صو بائی کا بینہ تحلیل کر دی گئی جبکہ پیر گل علی شاہ کو یو نین کا دوبارہ صوبائی صدر منتخب کرلیا گیا۔اس سلسلے میں پی ایچ ای ورکرز ویلفیئر یو نین کا ہنگامی انتخابی اجلاس محمد یوسف خان کی زیر صدارت ہواجس میں صوبے کے مختلف اضلاع کے صدور و جنرل سیکر ٹریز اور مجلس عاملہ کے اراکین نے کثیر تعداد میں شر کت کی اجلاس ے حاجی لیاقت خان اودین رحمن خٹک ضمیر خان زرین شاہ اور محمد صدیق وغیرہ نے خطاب کیا جبکہ صو بائی صدر نے اس موقع پر کا بینہ کو تحلیل کرنے کا اعلان کیا اجلاس کے شرکاء نے یو نین کی صو بائی صدارت کیلئے پیر گل علی شاہ کا نام تجویز کیاجس کی کثرت رائے سے منظوری دی گئی جبکہ نو منتخب صدر کو باہمی مشاورت سے صو بائی کابینہ کی تشکیل کا اختیار بھی دے دیا گیا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -