وفاق پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے مخلص نہیں ، اسد قیصر

وفاق پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے مخلص نہیں ، اسد قیصر

  

 صوابی( بیورورپورٹ)سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے جمعرات کے روز موضع ٹھنڈ کوئی میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا باقاعدہ افتتاح کیااس موقع پر انہوں نے منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ اپنے حلقہ نیابت این اے 13صوابی2اور پی کے 35صوابی5سمیت پورے ضلع میں موجودہ تین سالہ دور میں اربوں روپے کے تر قیاتی کاموں کا جال بچھا کر ایک تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے گجو خان میڈیکل کالج ، باچا خان میڈیکل کمپلیکس کی توسیع ، وومن یونیورسٹی ، جدید سپورٹس کمپلیکس ، کالجز، پارکس، مختلف شاہراؤں کی از سر نو تعمیر ، گدون آمازئی میں ڈیمز کی تعمیر اور دیگر تر قیاتی منصوبوں پر عملی کام شروع کیا گیا ہے جس کی ثمرات سے صوابی ہی کے عوام مستفید ہونگے انہوں نے کہا کہ کرنل شیر انٹر چینج سے سوات تک ایکسپریس وے کی تعمیر سے عوام کو نہ صرف سفری سہولیات میں آسانی ہو گی بلکہ بہت کم وقت میں اپنے منزل کو پہنچ سکیں گے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں کرپشن اور رشوت کا باب بند ہو چکا ہے کسٹم ایکٹ وفاق نے ملاکنڈ ڈویژن میں نافذ کر دیا ہے ہم نے پہلے ہی مطالبہ کیا تھا اور اب بھی ہمارا واضح موقف ہے کہ وفاق فوری طور پر ملاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ کے نفاذ کے فیصلے کو واپس لے جب کہ وزیر اعلی نے کسٹم ایکٹ کے نفاذ کا نوٹیفکیشن معطل کر نے کے لئے محکمہ داخلہ کو سمری تیار کر نے کے احکامات بھی جاری کر دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح وفاق پاک چائنہ ااقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے بھی مخلص نہیں ہے اس لئے مغربی روٹ پر کام شروع کر نے میں تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے لیکن پی ٹی آئی اپنے اتحادیوں اور اپوزیشن کے ساتھ مل کر وفاقی حکومت کے تمام عزائم ناکام بنا دے گی #

مزید :

پشاورصفحہ آخر -