پنشنرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے ،اے جی خیبر پختونخوا

پنشنرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے ،اے جی خیبر پختونخوا

  

چارسدہ (بیورو رپورٹ) اکاؤنٹنٹ جنرل خیبر پختونخوا شریف اللہ خان وزیر نے کہا کہ ریٹائرڈ پنشنرز ملازمین کے جملہ مسائل و مشکلات کے حل کے لئے ضلعی اکاؤنٹس آفیسر کو واضح ہدایات جاری کئے گئے ہیں جس کے تحت پنشنر کے مسائل فوری طور پر حل کئے جائینگے۔ وہ اپنے دفتر میں آل پاکستان پنشنرز ایسو سی ایشن خیبر پختونخوا کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ اجلاس میں ایڈیشنل اکاؤنٹنٹ جنرل شاہ محمود خان ، ڈپٹی اکاؤنٹنٹ جنرل شاہ علی خان ، خیبر پختونخوا نیشنل بینک کے زونل چیف ، آل پاکستان پنشنرز ایسو سی ایشن کے صوبائی صدر فد ا محمد درانی ، مرکزی چےئرمین جمشید خان، ضلعی صدر عبدالسلام عارف اورضلع پشاور کے صدر عبدالمجید خان نے شرکت کی ۔ اجلاس میں پنشنر ز و ریٹائرڈ ملازمین کو درپیش مسائل و مشکلات پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے اکاؤنٹنٹ جنرل خیبر پختونخوا شریف اللہ خان وزیر نے کہا کہ ریٹائرڈ پنشنرز ملازمین کے جملہ مسائل و مشکلات کے حل کے لئے ضلعی اکاؤنٹس آفیسر کو واضح ہدایات جاری کئے گئے ہیں جس کے تحت پنشنر کے مسائل فوری طور پر حل کئے جائینگے جبکہ ریٹائرڈ ملازمین مختلف بینکوں میں اپنے اکاؤنٹس کھول کر پنشن کے کاعذات و مسائل ضلعی اکاؤنٹس آفس میں جمع کرائیں تاکہ آئندہ مختلف بینکوں سے با سہولت پنشن وصول کر سکے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -