قتل واقدام قتل کے ملزم کو سزائے موت وعمر قیدکی سزا

قتل واقدام قتل کے ملزم کو سزائے موت وعمر قیدکی سزا

  

صوابی( بیورورپورٹ) ایڈیشنل سیشن جج ون صوابی شکیل اعظم اعوان کی عدالت نے قتل اور اقدام قتل کے ملزم کو سزائے موت ، چھ سال قید اور پچاس ہزار روپے جر مانے کی سزا کا حکم سنا دیا تفصیلات کے مطابق تین اکتو بر 2011کو شوکت سکنہ پلو سئی نے فائرنگ کر کے ایک شخص ضمیر سکنہ پلو سئی کو ہلاک جب کہ جمشید کو زخمی کر دیا تھا وجہ عناد ریت کی ٹرالی لے جانے پر لڑائی بیان کی تھی۔ مجروح جمشید کی رپورٹ پر پر مولی پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے مبینہ ملزم شوکت کو گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف مقدمہ چلانے کے لئے ایڈیشنل سیشن جج ون صوابی کی عدالت میں چالان پیش کیا عدالت نے کیس کی سماعت مکمل کی اور جرم ثابت ہونے پر مبینہ ملزم شوکت کو قتل کے مقدمہ میں سزائے موت جب کہ اقدام قتل کے مقدمہ میں چھ سال قید اور پچاس ہزار روپے جر مانہ جب کہ عدم ادائیگی جر مانہ کی صورت میں مزید چھ ماہ قید کی سزا کا حکم سنا دیا مقتول فریق کی جانب سے اس کیس کی پیروی میاں فہیم اکبر ایڈوکیٹ جب کہ ملزم کی طرف سے مصطفی کمال ایڈوکیٹ نے کی#

مزید :

پشاورصفحہ آخر -