بٹ خیلہ ،مریضہ خاتون کے ساتھ بدا خلاقی کی تحقیقات شروع

بٹ خیلہ ،مریضہ خاتون کے ساتھ بدا خلاقی کی تحقیقات شروع

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ کے سرجن ڈاکٹرحیات شہزادکے بیمار خاتون مریضہ کے ساتھ بداخلاقی کے خلاف تحقیقات شروع ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسیر مالاکنڈنے ڈاکٹرکے خلاف کاروائی کرنے کیلئے سیکرٹری ہیلتھ خیبرپختونخواکورپورٹ ارسال کردی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال بٹ خیلہ میں کئی سالوں سے تعینات سرجن ڈاکٹرحیات شہزاد نے ایک مریض خاتون کے ساتھ بداخلاقی کے ساتھ پیش انے پران کے لواحقین اورعلاقے کے مختلف سیاسی پارٹیوں کے راہنماصراپااحتجاج بن گئے اس سلسلے میں جب ہمارے نمائندہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال بٹ خیلہ ایم ایس /ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسرڈاکٹروکیل خان کے ساتھ رابطہ کیاتوانہوں نے بتایاکہ مذکورہ سرجن ڈاکٹرحیات شہزادکے خلاف رپورٹ سیکرٹری ہیلتھ خیبرپختونخواکوارسال کردی ہے رپورٹ انے پران کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -