شبقدر ،مختلف واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

شبقدر ،مختلف واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

  

شبقدر( نمائندہ خصوصی ) شبقدر دو مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افرا د جان بحق جبکہ ایک زخمی ۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں شرو ع کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق پہلا واقعہ تھانہ خواجہ وس کے علاقہ شہباز خان کورونہ میں زبانی تکرار پر چچا زاد بھائیوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں عبد اللہ ولد نور ساز جان بحق جبکہ دوسر ا بھائی ماہد ولد نورساز شدید زخمی ہو گیا جس کو علاج معالجے کے لئے پشاور منتقل کر دیا مقامی پولیس نے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی دوسرا واقعہ میں تھانہ بٹگرام کے علاقہ کرکنی میں جنگریز ولد امیر رحمان اور ظہور ۔عسکر علی ولد الماس خان کے مابین زبانی تکرار پر فائرنگ کے نتیجے میں مسماۃ (ش)جان بحق ہو گئی پولیس تھانہ بٹگرام میں ملزمان ر ظہور ۔عسکر علی ولد الماس خان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -