مٹہ ،درشخیلہ کا ٹرانسفارمر 2 دن سے خراب

مٹہ ،درشخیلہ کا ٹرانسفارمر 2 دن سے خراب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مٹہ (نمائندہ پاکستان ) تحصیل مٹہ کے علاقے برہ درشخیلہ کا ٹرا نسفر مر پچھلے دو دنوں سے خراب،مقامی عوام کو شدید مشکلات کا سامناتفصیلات کیمطابق مٹہ کے علاقے برہ درشخیلہ میں محلہ میلہ گاہ،کوز پلو، بر چم،کوز چم کے کم از کم 450 بجلی میٹرزکا یہ ایک ٹرانسفرمر پچھلے دو دنوں سے خراب ہے جس کے وجہ سے علاقے کے مکین شدید مشکلات سے دوچار ہیں اور اس دور جدید میں بھی علاقے کے عوام اندھیروں میں زندگی گزار رہے ہیں ۔علاقے کے عوام کا کہنا ہے کہ 450 میٹرزکیلئے 100kv کا ٹرانسفرمر نصب کیا ہوا ہے تو یہ کیسے کام کریں گا۔محلہ میلہ گاہ،کوز چم،بر چم اور کوز پلو کا ہمارا یہ واحد ٹرانسفرمر ہے جو پورے علاقے کو بجلی فراہم نہیں کرسکتا جس کیوجہ سے زیادہ تر خراب رہتا ہے۔اور عوام اپنے مدد اپ کے تحت پانچ بار اسی بنا چکی ہیں ،اسی طرح صوبائی وزیر محمود خان نے یہ ٹرانسفرمر 200kv کرنے کا وعدہ بھی کیا تھا لیکن اس نے تاحال اپنا یہ وعدہ پورا نہیں کیا ۔عوام کا کہنا ہیں کہ الیکشن کے دوران تمام سیاسی مداری منہ میں مٹھائی لیکر اتے ہیں اور میٹھا میٹھابول کر عوام سے ووٹ وصول کر تے ہیں مگر جب الیکشن ختم ہو جاتے ہیں تو عوام کو پوچھنے والا کوئی نہیں ہوتا ۔دن کے وقت شدید گرمی اور رات کو مچھروں نے عوام اور خاص کر بچوں کو ذہنی مریض بنا دیا ہیں اسلئے صوبائی حکومت جلد از جلد اس خراب ٹرانسفرمر کے جگہ علاقے کیلئے دو سو کے وی کا نیا ٹرانسفرمر فراہم کریں تو عوام کو اس عذاب سے نجات مل جائیگی۔