بغیر لائسنس ڈرائیوروں ‘ کم عمر چنگ چی ڈرائیوروں کے خلاف کامیاب کاروائی

بغیر لائسنس ڈرائیوروں ‘ کم عمر چنگ چی ڈرائیوروں کے خلاف کامیاب کاروائی

  

شبقدر (نامہ نگار )ٹریفک پولیس شبقدر کا غیر قانونی اڈوں ‘ بغیر لائسنس ڈرائیوروں ‘ کم عمر چنگ چی ڈرائیوروں کے خلاف کامیاب کاروائی۔ چار لاکھ روپے جرمانے وصول کرکے سرکاری خزانے میں جمع کروائے ۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خالد سہیل ‘ ٹریفک انچارج چارسدہ منظور خان ‘ ڈی ایس پی شبقدر فیاض خان کی ہدایت پر شبقدر ٹریفک پولیس انچارج اسرار خان نے دیگر سٹاف کے ہمراہ غیرقانونی اڈوں ‘ بغیر لائسنس ڈرائیوروں کے خلاف بھرپور کاروائی کی اور مختلف روٹس پر قائم غیرقانونی اڈوں کا صفایا کردیا ۔ اسطرح چنگ چی کے کم عمر ڈرائیوں اور گاڑیوں میں گانے بجانے کیلئے لگائے گئے ٹیپ یکارڈر بھی قبضے میں لے لئے۔ اسطرح مختلف روٹس پر غیر قانونی اڈوں ‘ بغیر لائسنس ڈرائیوروں ودیگر جرمانے کی مدد میں تقریباً چار لاکھ روپے سرکاری خزانے میں جمع کراوئیے جس سے ٹریفک نظام میں کافی بہتری آئی۔ جبکہ ٹریفک انچارج شبقدر کے مطابق کسی کو سرکاری روڈ پر گاڑی کھڑا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے جبکہ گانے بجانے والے کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی جاری رکھیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -