ڈیرہ ،دیرینہ عداوت پر خاتون قتل ،مقدمہ درج

ڈیرہ ،دیرینہ عداوت پر خاتون قتل ،مقدمہ درج

  

اسماعیل خان (بیورورپورٹ)وانڈہ بڈھ میں قتل مقاتلے کی دشمنی کے باعث دو مسلح ملزمان نے گھر میں گھس کر ایک عورت کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ،نواب پولیس نے مقتولہ کی والدہ کی رپورٹ پر دو افراد کے خلاف قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق پنیالہ کے گاؤں وانڈہ بڈھ میں دلنواز ولد گل نواز سکنہ جہان خیل لکی مروت اور اس کے ایک نامعلوم ساتھی نے ببرائے کے گھر میں رات ایک بجے داخل ہوکر نسرین بی بی دختر ببرائے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ تھانہ نواب میں مقتولہ کی والدہ اسلا م بی بی نے اس واقعہ کی دعویداری قتل کی دفعہ کے تحت کروائی ہے اور کہا ہے کہ مخالف فریق سے ان کی قتل مقاتلے کی دشمنی چلی آرہی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -