شانگلہ ، غیر اعلانیہ اور ناروالوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

شانگلہ ، غیر اعلانیہ اور ناروالوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

  

الپوری(ڈسرکٹ رپورٹر)شا نگلہ ضلع بھر میں غیر اعلانیہ اورناروا لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 16گھنٹے سے تجاوز کر گیا ، عوام بلبلا اٹھے احتجاج ،شانگلہ میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری، کاروباری نظام شدید متاثر۔ مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا،لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ہسپتالوں میں مریضوں کے حالت خراب،شانگلہ کے منتخب نمائندے کی خاموشی تما شائی۔ عوامی حلقوں کا شدید رد عمل ،ناروا لوڈ شیڈنگ اوراوور بلنگ کو فوری طور ختم کیا جائے، عوامی حلقوں کا مطا لبہ۔ تفصیلات کے مطابق شانگلہ میں غیر اعلانیہ لوڈ زشیڈنگ اوراوور بلنگ نے عوام کے ناک میں دم کردیاہے ، شانگلہ میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ گریڈ سٹیشن کے اہلکار دو فیڈر پر بجلی چلاتے ہیں جبکہ ایک فیڈر پر کئی گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کرائی جاتی ہے ،جس کی وجہ سے کاروباری زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئی ہے ، دوسری جانب سٹاف کی کمی کی وجہ سے مسلسل اووربلنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے،غریب عوام بل جمع کرنے سے قاصرشانگلہ میں کوئی انڈسٹری یا کوئی فیکٹری موجود نہیں تاہم غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ یہاں کے عوام کے ساتھ سراسر زیادتی اور منتخب نمائندوں کی نااہلی کے مترادف ہے،دوسری جانب شانگلہ میں مسلسل لوڈ شیڈنگ سے ہسپتالوں میں مریض کو بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، شانگلہ کے عوامی حلقوں نے وفاقی وزیر پانی و بجلی، صوبہ میں وفاقی محکموں کے سربراہ انجینئر امیر مقام اور پیسکو خیبر پختونخوا کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شانگلہ میں جاری ناروا لوڈ شیڈنگ ،اووربلنگ کا سلسلہ ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں،شا نگلہ میں محکمہ واپڈا میں سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔

Ba

مزید :

پشاورصفحہ آخر -