ڈیرہ ،دریا خان پل پر خواتین نے منشیات برآمد ،مقدمات درج

ڈیرہ ،دریا خان پل پر خواتین نے منشیات برآمد ،مقدمات درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ڈی پی او یاسر آفریدی کی ہدایت پر گومل یونیورسٹی پولیس نے دریائے خان پل پر دو خواتین سے دو کلو سے زائد چرس اور ایک کلو سے زائد ہیروئن جبکہ پروآ پولیس نے تلکن ڈرین پر مرد اوردو خواتین سے گیارہ کلو سے زائد چرس برآمد کرلیا ملزمان گرفتار ،الگ الگ مقدمات درج ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او یاسرآفریدی کی ہدایت پر گومل یونیورسٹی پولیس نے دریائے خان پل پر چرس اور ہیروئن کی بھاری مقدار پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر دو خواتین شاہین بی بی زوجہ سجاد اور نسیم بی بی زوجہ سرفراز سکنائے مظفر گڑھ سے مجموعی طورپر دو کلوچار سو گرام چرس اور ایک کلو دوسو گرام ہیروئن برآمد کرکے دو نوں خواتین کو گرفتار کرلیا ۔ اسطرح پروآ پولیس نے بھی تلکن ڈرین پر غار امیر سکنہ ڈبرہ ٹانک سے 6250گرام چرس ، نسیم بی بی سے 2500گرام چرس اور شاہین بی بی دختران شوکت جان مروت سکنائے لکی مروت سے 2500گرام چرس برآمد کرکے تینوں کو گرفتار کرلیا ۔