معاشرے کی اصلاح میں دینی مدارس اور علماء حق کا کردار قابل تحسین ہے ، مولانا حمداللہ
صوابی( بیورورپورٹ)جے یو آئی صوبہ خیبر پختونخوا کے سر پرست اعلیٰ اور بزرگ عالم دین مولانا حمد اللہ جان باباجی نے کہا ہے کہ ملک کے استحکام اور معاشرے کی اصلاح میں دینی مدارس اور علماء حق کا کر دار قابل تحسین ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کے روز دارالعلوم عر بیہ مظہر العلوم ڈاگئی کی تعلیمی سال کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ ایک بڑی تقریب سے خطاب کے دوران کیا جس میں نائب امیر اشفاق اللہ خان اور میڈیا انچارج مولانا محمد ہارون حنفی ، علماء کرام اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شیخ القر آن والحدیث مولانا حمد اللہ جان باباجی نے کہا کہ حر مین شریفین کی دفاع اور کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میں حکومت اور عوام ایک ہے حر مین شریفین کی تحفظ اُمت مسلمہ کا فرض ہے کشمیر پاکستان کا شہ رگ ہے کشمیری عوام کو حق خود ارادیت کے مطابق ان کا حق دیا جائے کشمیر آزاد ہو کر رہے گا انہوں نے کہا کہ دین اسلام ،قر آن اور حدیث مبارکہ کو اپنی زندگی میں لانے او ر اسے دوسر ے مسلمانوں کو منتقل کرنا تمام مسلمانوں کی اولین ذمہ داری ہے کیونکہ انسان کا دُنیا میں آنے کا مقصد اپنے آپ کو دین اسلام ، قر آن اور سنت محمدیﷺ سے روشناس کرانا ہے اور اسے دوسروں کو منتقل کرنا فرض عین ہے آج دُنیا میں مسلمان جس مصائب کا سامنا کر رہا ہے اس کی اصل وجہ دین اسلام سے ناشنائی قر آن و سنت سے رو گر دانی ہے ہر مسلمان کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو اپنے دین ، قرآن اور سنت سے روشناس کرانے کے لئے مساجد و مدارس میں بھیجا کریں تاکہ ہماری آنے والی نسلیں اس مقصد اعلیٰ سے اصل معنوں میں روشناس ہو سکے قرآن و سنت پر عمل کر نے ہی سے مسلمان موجودہ مشکلات سے نہ صرف نجات حاصل کر سکتا ہے جب کہ دونو ں جہانوں میں فلاح بھی پا سکتا ہے #