سویگلی سمال انڈسٹری منصوبے کے متاثرین کے مسائل حل کئے جائیں گے ، ڈاکٹر امجد علی

سویگلی سمال انڈسٹری منصوبے کے متاثرین کے مسائل حل کئے جائیں گے ، ڈاکٹر امجد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پشاور( پاکستان نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی سے جمعرات کے روز سویگلی کبل سوات میں سمال انڈسٹری کے قیام کے مجوزہ منصوبے کی اراضی مالکان نے پشاور میں ملاقات کی اور اپنے مسائل پیش کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ اندسٹری زون کے منصوبے میں آنے والی زمین کے مالکان انتہائی غریب ہیں اور منصوبے پر عمل درآمد سے وہ اپنی ایسی قیمتی زمینوں جن میں زرعی اراضی بھی شامل ہے اور اس میں طرح طرح کے باغات ، پھل اور سبزیاں پیدا ہوتے ہیں سے محروم ہو جائیں گے ۔ ڈاکٹر امجد علی نے اراضی مالکان سے ان کے مسائل انتہائی توجہ سے سنے اور یقین دلایا کہ وہ ان کے مسائل کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے نوٹس میں لاتے ہوئے جلد حل کرنے کی پوری پوری کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی زمین اور ایسی اراضی کو جس میں قیمتی پھل اور سبزیاں پیدا ہوتی ہیوں اسے اسمبلی کے پاس کردہ قوانین کے مطابق انڈسٹری یا ہاؤسنگ سکیموں کے لئے استعمال میں نہیں لایا جاسکتا اور پھر مذکورہ اراضی کے مالکان بھی انتہائی غریب ہیں اور ان کی آمدن کا واحد ذریعہ یہ زمین ہے اس لئے وہ ان کے مسائل کے حل کے لئے پوری جدو جہد کریں گے انہوں نے کہا کہ صنعتی زون کا منصوبہ بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور کوشش کی جا رہی ہے کہ اس کے لئے باہمی مشاورت سے متبادل جگہ فرہم ہو سکے ۔ وفد نے مسائل غور سے سننے اور ان کے حل کی یقین دہانی پر معاون خصوصی کا شکریہ ادا کیا۔