ایٹا انٹری ٹیسٹ منسوخ نہیں کئے گئے
پشاور( پاکستان نیوز)ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایٹا(ETEA)خیبر پختونخوا پشاور کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ایجوکیشنل ٹیسٹنگ اینڈایولویشن ایجنسی(ایٹا) ان افواہوں کی سختی سے تردید کرتی ہے کہ حال ہی میں ہونے والے ایٹا انٹری ٹیسٹ منسوخ کئے گئے ہیں۔ان افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے اور یہ ایک مخصوص طبقے کی طرف سے ایٹا کی شفافیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے