بٹ خیلہ میں شادی شدہ خاتون بیٹے سمیت پراصرارطورپرغائب

بٹ خیلہ میں شادی شدہ خاتون بیٹے سمیت پراصرارطورپرغائب

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)بٹ خیلہ میں شادی شدہ خاتون بیٹے سمیت پراصرارطورپرغائب نہراپرسوات کے پانی کوبندکردی۔تفصیلات کے مطابق اصغرشاہ ولدعلیم شاہ نے تھانہ بٹ خیلہ میں رپورٹ دراج کراتے ہوئے پولیس کوبتایاکہ میری ہمشیرہ مسماۃ (ر)کی شادی چودہ سال قبل میرے چچازاد ناصرشاہ کے ساتھ ہوئی جس سے ان کے تین بچے ہیں ایک سال قبل گھریلوجھگڑوں سے تنگ اکرمیکے چلی گئی گزشتہ رات اپنے تین بچوں سمیت علیٰحیدہ کمرے میں سوئے ہوئے تھی صبح پتہ چلاکہ ان کی ہمشیرہ اپنے ایک بیٹے مصطفی سمیت گھرسے نکل گئی ہے اپنے شکوک وشہبات کودورکرنے کیلئے نہراپرسوات کے پانی کوبندکردی مگراخری اطلاع تک غائب خاتون کابیٹے سمیت پتہ نہ چل سکامالاکنڈلیویزفورس تھانہ بٹ خیلہ نے رپورٹ درج کرکے تفیش شروع کردی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -