شاہدرہ میں کرنٹ لگنے سے 3افراد جاں بحق ،خاتون زخمی
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) لاہور کے علاقے شاہدرہ میں کرنٹ لگنے سے ایک ہی گھر کے تین افراد جاں بحق اورخاتون زخمی ہو گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہدرہ میں شارٹ سرکٹ کے باعث کرنٹ لگنے سے تین افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک خاتون زخمی ہے جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔واقعے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث کرنٹ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں تین جانیں ضائع ہوئی ہیں تاہم زخمی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔مرنے والوں کی عمریں 30 سے 45 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔