امریکاکو کمزور کہنے کی اجازت نہیں دیں گے ،کسی بھی مذہب پر پابندی نہیں لگائیں گے : ہیلری کلنٹن

امریکاکو کمزور کہنے کی اجازت نہیں دیں گے ،کسی بھی مذہب پر پابندی نہیں لگائیں ...
امریکاکو کمزور کہنے کی اجازت نہیں دیں گے ،کسی بھی مذہب پر پابندی نہیں لگائیں گے : ہیلری کلنٹن

  

فلا ڈیلفیا ( مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ کسی کواجازت نہیں دیں گے کہ وہ امریکاکوکمزورملک کہے،امریکاایساملک نہیں جہاں تمام اختیارات ایک آدمی کوہی دےدیے جائیں۔بارک اوباماکی صدارت کی وجہ سے آج امریکامضبوط ہے انہوں نے امریکاکوہمیشہ کیلیے معاشی بحران سے بچالیا۔امریکاتاریخ کےاہم ترین مرحلے سے گزررہاہے،کسی بھی مذہب پر پابندی نہیں لگائیں گے۔

ڈیموکریٹک پارٹی کے نیشنل کنونشن سے چوتھے اور آخری روز خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دنیابھرمیں اتحادیوں کےساتھ مل کرکام کریں گے،نوجوانوں کوبہترین ملازمتوں کےلیے تربیت فراہم کریں گے اورہم امریکامیں ایک دوسرے کےلیے دیواریں نہیں بنائیں گے۔امریکامیں دنیاکے بہترین لوگ موجودہیں،امریکی معیشت بہترین ہے کیونکہ ہماری جمہوریت بہترین حالت میں ہے۔

ہیلری کلنٹن نے مزید کہا کہ ازس وقت امریکاکی آٹوانڈسٹری بہترین کام کررہی ہے، مرحلہ وارامریکاکی بہتری کےلیے اقدامات کریں گے، داعش سے متعلق فوجی جنرلزسے زیادہ جانتی ہوں،ٹرمپ کی طرح نہیں،کسی حملے کوہونے سے پہلے ہی روک دیں گے۔گولی چلائے بغیرایران کاایٹمی پروگرام بندکرادیااور اب اسرائیل کی سکیورٹی کیلئے کام کریں گے ۔اگرآپ چاہتے ہیں کہ خواتین کوبھی مساوی تنخواہیں ملیں توہماراساتھ دیں،آپ سب کی آوازیں اورمسائل وائٹ ہاو¿س لےکرجاو¿ں گی۔

مزید :

بین الاقوامی -