چارسدہ روڈ پرلاری اڈہ کے قریب دھماکہ ، ٹریفک پولیس اہلکار سمیت 3افراد زخمی

چارسدہ روڈ پرلاری اڈہ کے قریب دھماکہ ، ٹریفک پولیس اہلکار سمیت 3افراد زخمی
چارسدہ روڈ پرلاری اڈہ کے قریب دھماکہ ، ٹریفک پولیس اہلکار سمیت 3افراد زخمی

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک ) چار سدہ روڈ پر لاری اڈہ کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ٹریفک پولیس اہلکار سمیت تین افراد زخمی ہو گئے ۔

24نیوز کے مطابق چار سدہ روڈ پر لاری اڈہ کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کی زد میں آکر ٹریفک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا جسے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ واقعے میں دو راہگیر بھی معمولی زخمی ہیں جن کی طبی امداد دی جارہی ہے ۔دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا ۔

دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ اور ریسکیو کو طلب کیا گیا جنہوں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ بی ڈی ایس کے عملے نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد بتایا ہے کہ دھماکے میں ڈیڑھ کلو وزنی بارودی مواد استعمال کیا گیا ہے ۔

مزید :

پشاور -اہم خبریں -