بھارتی آف اسپن بالر ہربھجن سنگھ بیٹی کے باپ بن گئے
لندن(ویب ڈیسک) بھارتی آف سپنر ہربھجن سنگھ باپ بن گئے جن کی اہلیہ بالی وڈ اداکارہ گیتا بسرا نے لندن کے مقامی ہسپتال میں بیٹی کو جنم دیا۔ بھجی کی والدہ اوتار کور نے گزشتہ روز اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زچہ اور بچہ دونوں خیریت سے ہیں اور وہ اپنے خاندان میں نئے مہمان کی آمد پر انتہائی خوش ہیں ۔ گیتا بسرا چند دن قبل لندن میں مقیم اپنے والدین کے پاس چلی گئی تھیں جہاں ہربھجن سنگھ نے بھی انہیں دیکھ بھال کیلئے جوائن کیا۔واضح رہے کہ ہربھجن سنگھ نے گیتا بسرا کے ساتھ گزشتہ سال 29 اکتوبر کو شادی کی تھی۔