انڈونیشیا حکومت نے 4مجرموں کوسزائے موت دیدی : غیر ملکی میڈیا
جکارتا (مانیٹرنگ ڈ یسک) انڈونیشیا حکومت نے چار مجرموں کو سزائے موت دیدی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا حکومت نے گزشتہ روز مختلف جرائم میں سزا پانے والے 4مجرموں کو موت کی سزادیدی ۔
موت کی سزا پانے والے ان مجرموں میں 2نائیجریا کے شہری ، 1سینی گال اور 1انڈونیشیا کا شہری شامل تھا ۔
یاد رہے کہ انڈونیشیا میں پاکستانی شہری ذوالفقار کو بھی گزشتہ روز سزائے موت دی جانی تھی تاہم بروقت سفارتی رابطوں کی وجہ سے عین آخری وقت میں انڈونیشیا کے صدر نے ذوالفقار کی سزا پر نظر ثانی کی اپیل منظور کر لی ۔
اس سے قبل گزشتہ روز 14افراد کو انڈونیشیا میں سزائے موت دی جانی تھی جن میں سے صرف چار افراد کی سزا پر ہی عملدرآمد ہو سکا ۔ ان مجرمان کو سزائے موت دینے کیلئے فائرنگ سکواڈ بھی پہنچ چکا تھا اور تابوت بھی پہنچا دیے گئے تھے تاہم عین وقت پر انڈونیشیا کے حکام نے دس افراد کی سزا پر عملدرآمد روک دیا جن میں پاکستانی شہری ذولفقار بھی شامل ہے ۔
دوسری جانب 6 مجرموں کی رحم کی اپیل انڈونیشیا کے صدر کے پاس ہے۔