سول ہسپتال میں ڈاکٹر نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی

سول ہسپتال میں ڈاکٹر نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی
سول ہسپتال میں ڈاکٹر نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے سول ہسپتال میں ایک ڈاکٹرنے مبینہ طور پر خود کشی کر لی ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سول ہسپتال میں ڈاکٹر انیل کمار نےمیبنہ طور پر زہریلا انجیکشن لگا کر خودکشی کر لی جس کی لاش بند کمرے سے ملی ہے ۔ ڈاکٹر انیل کمار سول ہسپتال میں میڈیکل ٹو کے ہاﺅس افسر تھے 

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کی لاش ایک کمرے سے ملی ہے جہاں وہ رہائش پزیر تھے تاہم ابتدائی طور پر یہ واقعہ خودکشی معلوم ہوتا ہے ۔ پولیس کے مطابق لاش پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کر دی گئی ہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ڈاکٹر انیل کا موبائل فون پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے جس کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے ۔

مزید :

کراچی -