گھر کے اوپر سے گزرتی بجلی کی تاروں نے گھر اجاڑ دیا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کے علاقے شاہدرہ میں کرنٹ لگنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہو گئے ، دو کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے علاقے میں ایک گھر کی چھت پر رکھی چارپائی اٹھاتے ہوئے اوپر سے گزرنے والی بجلی کی تاروں سے جا ٹکرائی ، بیٹی کو بچانے کے لیے باپ اور بھائی لپکے لیکن بجلی کے کرنٹ نے تینوں کی ہی جان لے لی ۔ چیخیں سن کر ماں اور دوسرا بیٹا چھت پر پہنچے ۔ تاہم وہ بھی کرنٹ لگنے سے جھلس گئے زخمیوں کو بعد ازاں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی