بلوچستان حکومت نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کیلئے وفاق کو تحریری درخواست دیدی

بلوچستان حکومت نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کیلئے وفاق کو تحریری ...
بلوچستان حکومت نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کیلئے وفاق کو تحریری درخواست دیدی

  

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچستان حکومت نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کیلئے وفاقی حکومت کو تحریری درخواست دیدی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ماہ کی تاخیر کے بعد بھی وفاقی حکومت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے میں ناکام ہے جس کے پیش نظر بلوچستان حکومت نے وفاق کو تحریری درخواست دیدی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئین کے تحت 90روز کے اندر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانا لازمی ہے تاہم ایک ماہ کی تاخیر ہونے کے باوجود وفاقی حکومت نے تاحال اجلاس طلب نہیں کیا جس کے باعث بہت سے اہم فیصلے تاخیر کا شکار ہیں ۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کا آخری اجلاس25 مارچ کو ہوا تھا اور 25مئی تک اجلاس دوبارہ طلب کرنا لازم تھا مگر ایسا نہیں ہو سکا۔

مزید :

قومی -