برطانیہ نے سعودی عرب کو 4 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیار اور فوجی سازوسامان فروخت کر دیا
ریاض (اے پی پی) برطانوی حکومت نے سعودی عرب کو چار ارب ڈالر سے زائد مالیت کے ہتھیار اور فوجی سازوسامان فروخت کیا ہے۔فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی اخبار انڈی پنڈنٹ نے اس بارے میں لکھا ہے کہ برطانوی حکومت نے اپریل 2015سے لے کر مارچ 2016 تک2.2 ارب پونڈ مالیت کے ہتھیار سعودی عرب کو بیچنے کے معاہدے پر دستخط کیے جن میں ہیلی کاپٹر، ڈرون طیارے اور دیگر فوجی سازوسامان شامل ہے۔اس رپورٹ کے مطابق لندن نے اسی عرصے کے دوران ایک اعشاریہ ایک ارب پونڈ مالیت کے بم، میزائل اور دستی بم بھی سعودی عرب کو فروخت کرنے کا اجازت نامہ جاری کیا ہے۔