عبداللہ حوالگی کیس: عدالت نے بچے کو نانی کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) کراچی کی مقامی عدالت نے ننھے عبداللہ کو نانی کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا ۔
ایکسپریس نیو ز کے مطابق کراچی کی سٹی کورٹ میں عبداللہ حوالگی کیس کی سماعت ہوئی ، عبداللہ کے ماموں اور نانی نے بچے کی حوالگی کیلئے عدالت میںدرخواست دائر کر رکھی تھی جس پر عدالت نے بچے کی نانی کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے عبداللہ کو نانی کے حوالے کرنے کا حکم سنادیا ۔
عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بچے کی پرورش کے حوالے سےکوئی شکایت نہیں ملنی چاہئیے اور عبداللہ کے والد جب بھی بچے سے ملنا چاہیں انہیں ملنے دیا جائے۔
سماعت کے دوران وکلاءنے دلائل دیے کہ بچہ ابھی بہت چھوٹا ہے اس لیے اسکا ماموں کے ساتھ رہنا درست نہیں ۔ یاد رہے کہ ننھا عبداللہ اپنی والدہ کے قتل کے بعد ایدھی ہوم کراچی میں رہائش پزیر تھا ۔