وینز ویلا میں خوراک کا بحران شیر،چیتے آم،کدو کھانے پر مجبور
کراکس (ویب ڈیسک) وینز ویلا میں خوراک کے شدید بحران کے باعث وینز ویلا کے چڑیا گھروں میں موجود لگ بھگ 50 جانور گذشتہ چھ ماہ کے عرصے میں خوراک کی کمی کے باعث ہلاک ہو گئے ہیں۔ ریاست میں تفریح گاہوں کے ملازمین کی یونین کی سربراہ مارلین سیفونٹس نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ بعض جانور مرنے سے پہلے دو ہفتے تک بھوکے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراکس کے چڑیا گھر میں شیروں اور چیتوں کو گوشت کے بجائے آم اور کدو کھانے کو دیے جا رہے ہیں۔