نرگس فخری نے بالی ووڈ چھوڑنے کی خبروں کو جھوٹ قرار دیدیا

نرگس فخری نے بالی ووڈ چھوڑنے کی خبروں کو جھوٹ قرار دیدیا
نرگس فخری نے بالی ووڈ چھوڑنے کی خبروں کو جھوٹ قرار دیدیا

  

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری سے متعلق خبریں گردش کر رہی تھیں کہ انہوں نے اداکارادے چوپڑا سے علیحدگی کے باعث بالی ووڈ کو ہمیشہ کیلئے چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے مگر اب نرگس نے ان خبروں کی تردید کر دی ۔

اداکارہ نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ میں امریکہ میں اپنا پراجیکٹ مکمل کر رہی ہوں اور کچھ ہی ہفتوں میں اپنی فلم ”بنجو “ کی تشہیر کیلئے واپس آﺅں گی میرا بالی ووڈ کو چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں اور یہ تمام افواہیں بے بنیاد ہیں۔

مزید :

تفریح -