پاکستان سٹاک ایکسچینج کو تکنیکی خرابی کے باعث بند کردیا گیا ، کاروبار کا آغاز نہ ہوسکا

Jul 29, 2016 | 12:00 PM

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان سٹاک ایکسچینج کو تکنیکی خرابی کے باعث بند کر دیا گیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج کو تکنیکی خرابی کے باعث بند کر دیا گیا ہے اور کاروبار کا آغاز نہیں ہو سکا ۔ تکنیکی خرابی کے باعث پاکستان سٹاک ایکسچینج کے کمپیوٹر سسٹم بند ہو گئے ہیں جس کے باعث آج کاروبار کا آغاز ہی نہیں ہو سکا تاہم انجینئر اور دیگر عملہ تکنیکی خرابی کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تکنیکی خرابی کے باعث آج پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیاں معطل رہنے کا امکان ہے ۔

مزیدخبریں