پنجاب کے سرکاری سکولوں کی طالبات پڑھائی کیساتھ اب مرغیاں بھی پالیں گی

پنجاب کے سرکاری سکولوں کی طالبات پڑھائی کیساتھ اب مرغیاں بھی پالیں گی
پنجاب کے سرکاری سکولوں کی طالبات پڑھائی کیساتھ اب مرغیاں بھی پالیں گی

  

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب کے گرلز سکول اب بنیں گے مرغی خانے۔ طالبات انڈے کھائیں صحت بنائیں یا پھر گوشت کا مزہ اڑائیں۔ مرغیاں انہیں خود ہی پالنا پڑیں گی ۔ پنجاب میں لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ کی سمری پر کام شروع ہو گیا۔ مرغ بانی کے فروغ کیلئے 32 کروڑ روپے بھی منظور ہو گئے۔

منصوبے کے تحت صوبے کے ہر ضلع میں تیس گرلز سکول کو فی کس چار مرغیاں اور ایک مرغا ملے گا جن کے لیے ڈربے بھی دیئے جائیں گے۔ ہر دو ماہ بعد مرغیوں کی ویکسی نیشن ہو گی۔ طالبات کی بچی کچھی خوراک مرغیوں کی خوراک بھی بنے گی۔ منصوبے پر عمل درآمد کیلئے سکولوں کی فہرستیں بھی طلب کر لی گئی ہیں۔

مزید :

لاہور -