متنازعہ پوسٹر لگانے والے محمد کامران راولپنڈی پولیس کے حوالے

متنازعہ پوسٹر لگانے والے محمد کامران راولپنڈی پولیس کے حوالے
متنازعہ پوسٹر لگانے والے محمد کامران راولپنڈی پولیس کے حوالے

  

فیصل آباد(آئی این پی) متنازع پوسٹر لگانے والے موو آن پاکستان کے چیئرمین محمد کامران کو تھانہ سول لائن راولپنڈی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس کی نگرانی میں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔

گزشتہ روز تھانہ سول لائن راولپنڈی پولیس نے علاقہ مجسٹریٹ عامر عضا بیٹو کی عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف  اختیار کیا تھا کہ راولپنڈی کے تھانہ سول لائن میں متنازع پوسٹر لگوانے والے چیئرمین موو آن پاکستان محمد کامران کے خلاف مقدمہ نمبر 16/556 درج ہے ۔ ملزم سے تفتیش کیلئے تھانہ راولپنڈی پولیس کے حوالے کیا جائے۔ علاقہ مجسٹریٹ درجہ اول نے ملزم کو تھانہ سول لائن پولیس کے حوالے کر نے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ملزم کو راولپنڈی پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزم کو پولیس کی نگرانی میں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔

مزید :

فیصل آباد -