بالی ووڈ فلم ’پہلا نشہ‘ کی خوبرو اداکارہ عائشہ جھلکا کی تازہ تصاویر سامنے آگئیں

بالی ووڈ فلم ’پہلا نشہ‘ کی خوبرو اداکارہ عائشہ جھلکا کی تازہ تصاویر سامنے ...
بالی ووڈ فلم ’پہلا نشہ‘ کی خوبرو اداکارہ عائشہ جھلکا کی تازہ تصاویر سامنے آگئیں

  

ممبئی(ویب ڈیسک) شہرہ آفاق فلم ”جو جیتا وہی سکندر“ اور اس کے گیت ”پہلا نشہ“ سے شہرت حاصل کرنے والی خوبصورت اداکارہ عائشہ جھلکا کے بڑھتے ہوئے وزن نے ان کی شخصیت ہی بدل دی ہے۔بالی ووڈ اداکارہ عائشہ جھلکا نے 1983 میں بطور چائلڈ اداکارہ فلمی دنیا میں قدم رکھا لیکن جلد ہی 1991 میں ریلیز ہونے والی فلم ”قربان“ میں سلمان خان کے مدمقابل کردار ادا کرکے فنی سفر کا آغاز کیا تاہم جلد ہی سپرسٹار اکشے کمار کی فلم ”کھلاڑی“ میں جلوہ گر ہوئیں اورشہرت حاصل کی۔

اداکارہ عائشہ نے 1992 میں ریلیز ہونے والی شہرہ آفاق فلم ”جو جیتا وہی سکندر“ میں عامر خان کے مدمقابل کردار ادا کرکے خوب شہرت حاصل کی اور شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑکر نہیں دیکھا اور کئی بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ فلم کا گیت ”پہلا نشہ“ آج بھی مشہور ہے۔عائشہ جھلکا نے 90 کی دہائی میں اپنی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ اداکاری کے باعث بھی فلم نگری پر راج کیا ہے اور کئی نامور اداکاروں سلمان خان، اکشے کمار، کمال ہاسن ، عامرخان، ابھیشک بچن اور سنیل شیٹھی کے ساتھ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔اداکارہ فلمی کیرئیر میں بھی کئی تنازعات کا شکار رہی ہیں جس میں اکشے کمار کے ساتھ معاشقہ بھی مشہور ہے لیکن اداکارہ نے 2003 میں کنسٹرکشن بزنس کے ٹائیکون سمیر واشی سے شادی کرلی تھی جس کے بعد انہوں نے فلمی کیرئیر کے عروج میں فلم نگری کو بھی خیرباد کہہ دیا تھا۔

اداکارہ نے فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد اپنے شوہر کے ساتھ بزنس میں ہاتھ بٹانا شروع کیا اورجلد ہی کامیاب اداکارہ کے بعد کامیاب بزنس وومن بھی بن گئی ہیں جب کہ اداکارہ اپنے بزنس میں اتنی مصروف ہیں کہ انہی فلمی دنیا سے دوری کا کوئی افسوس نہیں ہے۔اداکارہ عائشہ جھلکا اپنی بزنس مصروفیات کے باعث فلمی تقریبات میں کم ہی شرکت کرتی ہیں لیکن گزشتہ دنوں انہوں نے فلمی تقریب میں اپنے شوہر کے ساتھ شرکت کی جہاں ان کی بدلی شخصیت نے سب کو حیران کردیا جب کہ ماضی کی خوبصورت اداکارہ کے وزن میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے۔عائشہ جھلکا اپنے وزن کے باعث اپنی ہم عمر اداکاراو¿ں سے زیادہ بڑی نظر آرہی ہیں جس پر ان کے مداح بھی حیران ہیں۔

مزید :

تفریح -