بھارتی وزیر داخلہ اگست میں پاکستان آئیں گے، مذہبی جماعتوں کا احتجاج کا فیصلہ

بھارتی وزیر داخلہ اگست میں پاکستان آئیں گے، مذہبی جماعتوں کا احتجاج کا فیصلہ
بھارتی وزیر داخلہ اگست میں پاکستان آئیں گے، مذہبی جماعتوں کا احتجاج کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (این این آئی) بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ اگست میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ وہ 3 اور 4 اگست کو ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راج ناتھ سنگھ سارک وزرائے خارجہ کی دو روزہ کانفرنس میں شرکت کیلئے اگست کے پہلے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ پٹھان کوٹ حملے کے بعد یہ کسی سینئر بھارتی رہنما کا دورہ ہوگا، دورے کے دوران اہم رہنماﺅں سے دو طرفہ ملاقات کا امکان ہے۔

بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی پاکستان آمد پر مذہبی جماعتوں نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے مسلمانوں پر مظالم اور شہادتوں کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذہبی جماعتوں کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کیا جائے گا اور بھارت کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ مسئلہ کشمیر کو بھارتیو زیر داخلہ کے سامنے اٹھایا جائے گا۔ مذہبی جماعتوں کے رہنماﺅں کی جانب سے یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ جب تک مسئلہ کشمیر کو بھارت حل نہیں کرتا تب تک کسی بھی بھارتی وزیر کو پاکستان میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔